اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فواد معصوم نے اسکائی نیوز ٹی وی چینل کی عربی نشریات میں دیئے گئے انٹرویو میں تاکید کی کہ ایران، عراق کا دوست اور ہمسایہ ملک ہے اور بغداد، تھران کو امریکہ کی نظر سے نہیں دیکھتا، بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بین الاقوامی روابط کی بنیاد پر استوار کیئے ہوئے ہے۔ عراق کے صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشتگردی خاصطور سے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے خلاف مقابلے کے لئے بغداد کی بھر پور مدد کے حوالے سے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ فواد معصوم نے اس کا کا ذکر کرتے ہوئے کہ موصل کے سقوط نے داعش کے خلاف مہم میں عراق کی فوج کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، تاکید کی کہ عراق کی نئی حکومت، موصل اور دیگر علاقے پر داعش کے قبضے کے حوالے سے وسیع تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲